کوہاٹ،انٹی کرپشن کی کارروائی اے ڈی معدنیات کیخلاف ساتھیوں سمیت مقدمات درج
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات رحمن الدین کے خلاف ساتھیوں سمیت کرپشن کا مقدمہ درج‘ قومی خزانے کو 2891467 روپے نقصان پر کارروائی‘ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کوھاٹ نے جپسم سپلائی کے حساب سے کم رقم جمع کرنے پر محکمانہ کارروائی کی جس میں محکمیکی جانب سے جمع شدہ رقم اور جپسم سپلائی میں فرق پایا گیا جس پر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات رحمن الدین ولد شاخ الدین BPS-17 سمیت اورنگزیب‘ محمد اسحاق‘ اویس نصیر‘ وسیم مالک‘ سلیمان خان‘ محمد آصف‘ حسن علی‘ مشتاق حسین‘ تاج علی‘ واجد علی‘ زاہد علی شاہ‘ مہربان شاہ‘ عمر فاروق اور راجہ عاصم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دیں کیوں کہ ملزمان دوران انکوائری اپنے اوپر لگے الزامات کا کوئی معقول جواز پیش نہ کر سکے جس پر ملزمان سے 2891467 روپے ریکوری کی جائے گی۔