منشیات کی دنیا کے بڑے مگرمچھوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اعظم سواتی 

منشیات کی دنیا کے بڑے مگرمچھوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اعظم سواتی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ منشیات فروشوں کے بڑے مگر مچھوں کیخلاف کاروائی کے حوالے سے ہفتہ وارہرڈویژن رپورٹ پیش کریگا،منشیات کیخلاف کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،منشیات کی دنیاکے بڑے مگرمچھوں کوعدالت کے کٹہرے میں کھڑاکرکے اورقرارواقعی سزادلوانے کیلئے وزارت انسدادمنشیات اپناکلیدی کرداراداکریگی،اس دینی اوراخلاقی فریضے میں سیاسی اورسماجی حلقوں سے بھی منشیات کیخلاف کرداراداکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے اس سفرمیں منشیات فروشوں کے دہلیزتک پہنچنااورانہیں قرارواقعی سزادلوانامیرے زندگی کامقصدبن چکاہے اوریہی وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹی نارکوٹکس فورس مانسہرہ سے 6اضلاع کوکنٹرول کرہاہے،مانسہرہ میں ایسانظام بنارہے ہیں کہ منشیات کے تدارک کے حوالے سے ہرہفتے رپورٹ ملتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں پر فرض بنتا ہے کہ وہ منشیات فروشوں بلا تفریق گرفتار کریں، منشیات کا عام ہونا میرے ملک بچوں کیلئے بہت بڑا المیہ ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے تدارک کیلئے سیاسی اور سماجی لوگ آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے بلا تفریق تعاون کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے انٹی نارکوٹکس فورس پولیس سٹیشن ضلع مانسہرہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخواکے کمانڈربریگیڈیئر متین احمدمرزانے وفاقی وزیرکوانسدادمنشیات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے تدارک کے حوالے سے ہرہفتے رپورٹ پیش کی جائیگی۔وفاقی وزیراعظم خان سواتی نے کہاکہ منشیات کی بیخ کنی کیلئے وزارت انسدادمنشیات زیروٹالرنس پالیسی پربھرپورطریقے سے عمل پیراہے اوروطن عزیزمیں ہرگھراورتعلیمی اداروں کواس ناسورسے پاک کرنے کیلئے موجودہ وفاقی حکومت تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جس توقعات پرمجھے یہ وزارت سونپی ہے اسے پوراکرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا،منشیات کے تدارک اوراس کے نقصانات سے ذرائع ابلاغ کے بھرپورکرداراداکرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے مہینے8 ہزار ملین ڈالر کی منشیات پکڑی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز لاہورمیں ایک مقام سے پان سو ستر ملن روپے کی ڈرگ پکڑی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کراچی سے کوہستان اور خیبر تک دورے کرکے اس ناسورکے خاتمے کویقینی بنانے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے،منشیات آنے والے نسلوں کیلئے ایک بہت بڑاالمیہ ہے،معاشرے کے ہرفردکواس کے خلاف کرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ منشیات بڑاہی حساس مسئلہ ہے وہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی زندگی کیلئے کسی دیمک سے کم نہیں ہے،آنے والی نسلوں کوہرصورت اس ناسور سے بچاناہوگا

مزید :

صفحہ اول -