وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا،بعض وزراکو کابینہ ڈویژن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پر غور کرے گی ۔

وفاقی کابینہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی محاذ تیز کرنے پر بھی مشاورت کرے گی اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے حتمی مشاورت کرے گی اورحکومتی لیگل ٹیم کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کیلئے آپرپشنز پر بریفنگ دے گی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیاگیا،مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی ،کابینہ کی منظوری کے بغیر سرکاری تقرریوں کامعاملہ اجلاس میں پیش کیاجائے گااس کے علاوہ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے کی منظوری دی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -