سٹیج اداکارہ ثمررانا کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی 

سٹیج اداکارہ ثمررانا کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی 
سٹیج اداکارہ ثمررانا کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیج اداکارہ ثمررانا کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سٹیج اداکارہ ثمررانا کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ملزمہ کے خلاف تھانہ نواں کوٹ پولیس نے چوری کامقدمہ درج کررکھا ہے،پولیس نے ملزمہ کانامکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا،ملزمہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ بے قصور ہوں ،ساتھی اداکارہ نے جھوٹا مقدمہ درج کرایالہٰذاعبوری ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -