وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کی ملاقات
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کی ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما یونس انصاری بھی شریک ہوئے ، اشرف انصاری نے عثمان بزدارکوحلقے کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی کی یقینی دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کوبہترین سہولتیں فراہم کریں گے،عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں پرکام کررہے ہیں،جلد گوجرانوالہ کادورہ کروں گااور شہر کو اس کاجائز حق دیں گے ۔

واضح رہے کہ اشرف انصاری مسلم لیگ(ن)کے باغی ارکان کیساتھ پہلے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -