احمد فراز کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا،شبلی فراز

 احمد فراز کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا،شبلی فراز
 احمد فراز کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے معروف شاعر احمد فراز کی بارہویں برسی پر کہا ہے کہ احمد فراز کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا،انہوںنے اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی ،احمد فراز امن کے داعی اور دنیا بھر کے مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف شاعر احمد فراز کی بارہویں برسی پروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ایچ ایٹ قبرستان پہنچ گئے،سینیٹرشبلی فراز نے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اورپھول چڑھائے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج احمد فراز کی بارہویں برسی پر فاتحہ خوانی کرنے آیاہوں،احمد فراز کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا، انہوںنے اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی ،شبلی فراز نے کہاکہ عوام ان سے بہت محبت کرتے ہیں ،انہوں نے اپنی سوچ کو عوام تک پہنچایا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ احمد فراز امن کے داعی اور دنیا بھر کے مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے تھے ،امن محبت اورانسانیت فراز احمد کاحلقہ رہا،اپنی زندگی میں اپنے والد احمد فراز کی تعلیمات سے ہدایت لیتا ہوں۔