بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ،سپریم کورٹ کے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر ریمارکس

بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ،سپریم کورٹ کے ...
بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ،سپریم کورٹ کے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ انورمجید بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ انورمجیدکو صحت دے،بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ انورمجید بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ انورمجیدکو صحت دے،بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ۔
وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کاقانون میں تصور نہیں ،انورمجید کاآپریشن بیرون ملک ہی ہو سکتا ہے ،جو سرجری انور مجیدکی ہونی ہے وہ پاکستان میں زیادہ کامیاب نہیں ،سپریم کورٹ نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔