شہبازشریف اچانک اہم رہنماﺅں کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ، سیاست میں بڑی ہلچل 

شہبازشریف اچانک اہم رہنماﺅں کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ ...
شہبازشریف اچانک اہم رہنماﺅں کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ، سیاست میں بڑی ہلچل 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لیگی وفد کے ہمراہ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جانے والے لیگی وفد میں احسن اقبال ، خواجہ آصف، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں ۔ن لیگی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا آغاز ہو گیا ہے جس دوران آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور مولانا نے تحفظات پر بات چیت جاری ہے ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

شہبازشریف نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد دونوں رہنماﺅں کے درمیان آج ملاقات طے پائی تھی ، اس میٹنگ میں اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کو بھی کم کرنے کیلئے مثبت مشاور ت کی جائے گی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس حکومت کی جانب سے نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے جبکہ مریم نواز بھی ایک مرتبہ پھر سے نیب کے پیش کے بعد سیاست میں متحرک ہو چکی ہیں اور میڈیا میں یہ بھی رپورٹس چلتی رہیں ہیں نوازشریف نے پارٹی کو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی تھیں ۔

مزید :

قومی -