مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی گناہوں پر توبہ کریں،فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی گناہوں پر توبہ کریں،فیاض الحسن چوہان
مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی گناہوں پر توبہ کریں،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے؟ ،مولانا فضل الرحمان اگلے 3 سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں اور2023 تک انتظار کریں ۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم کے سامنے دو بڑے جھوٹ بولے، شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی 8 ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی، شہبازشریف نے دوسرا جھوٹ یہ بولا کہ ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ دنیا جانتی ہے ہائیکورٹ سے نواز شریف کو جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی،یو ٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کا سب سے بڑا یو ٹرن لے رہے ہیں، منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے؟ ،مولانا فضل الرحمان اگلے 3 سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں اور2023 تک انتظار کریں 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -