شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی لیکن اب تک انہیں کتنے تحائف مل چکے؟ یقین کرنا مشکل

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی لیکن اب تک انہیں کتنے تحائف ...
شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی لیکن اب تک انہیں کتنے تحائف مل چکے؟ یقین کرنا مشکل

  

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل دنیا بھر میں انتہائی مقبول دو عوامی شخصیات ہیں، ان کی اس مقبولیت کا مطلب یہ بھی ہے کہ میڈیا اور عوام کی جانب سے انکا تعاقب اور ان پر کڑی تنقید بھی کی جاتی ہے۔تاہم سیلبریٹی حیثیت سے انھیں کچھ دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں اومڈ اسکوبی اور کیرولین ڈیورنڈ کی نئی تصنیف فائنڈنگ فریڈم میں ان دونوں مصنفین کا کہنا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے اعلیٰ حفظ مراتب اور حیثیت کی وجہ سے لاکھوں پاو¿نڈ کی مفت چیزوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو اب تک دوستوں، تجارتی اداروں اور دیگر کی جانب سے 45 لاکھ ڈالر مالیت کے تحائف مل چکے ہیں۔اس قسم کے تحائف کا آغاز پہلے پہل اس وقت ہوا جب دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی تو اس وقت سوہو ہاو¿س کے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ جوکہ 535 ڈالر تھا۔ یہ ہوٹل میگھن کے دوست مارکوس اینڈریسن کی ملکیت تھا جس نے ان سے کرایہ نہیں لیا۔

اسکے علاوہ مارکوس اینڈریسن نے انھیں کوٹس وولڈ سوہو فارم ہاو¿س میں واقع پرائیویٹ چار کمروں کے کاٹیج اور سمرسٹ میں واقع بیبنگٹن میں سوہو ہاو¿س پراپرٹی میں مفت قیام کرنے دیا۔بعد ازاں اینڈریسن نے ان کے لیے اختتام ہفتہ پر گیٹ وے کا انتظام بھی اپنی جانب سے کرکے دیا جس پر چھ ہزار ایک سو ڈالر خرچ ہوئے۔

ڈچز کی ایک سابق قریبی دوست جسیکا ملرونی نے بھی میگھن کو بہت فوائد پہنچائے، جب یہ دونوں اپنے تعلقات کو خفیہ رکھتے ہوئے اس کے پاس پہنچے تو اداکارہ نے انھیں اپنا پرائیویٹ جیٹ دیا جس سے یہ ٹورنٹو (کینیڈا) سے لندن پہنچے جس کی وجہ سے ان کے تقریباً 65000 ہزار ڈالر کی بچت ہوئی۔

میگھن اور ہیری کا برطانیہ میں سابقہ ٹھکانہ فراگمور کاٹیج جوکہ انھیں ملکہ الزبتھ ثانی نے شادی کے تحفے کے طور پر دیا تھا اسکی وجہ سے بھی انھیں 43 لاکھ ڈالر کی بچت ہوئی۔اسکے علاوہ ہیری اور میگھن جب تعطیلات پر جارج اور امل کلونی کے جھیل کومو پر واقع رہائش گاہ میں قیام پذیر ہوئے تو انھیں 17 ہزار ڈالر کی بچت ہوئی، اسکی وجہ یہ تھی کہ جارج کلونی اور انکی اہلیہ نے انھیں اپنا ذاتی جیٹ بھی مفت پرواز کے لیے دیا۔

جب یہ دونوں شاہی خاندان سے الگ ہوکر برطانیہ سے کینیڈا پہنچے تو انھیں ایک لاکھ ڈالر کرایہ کا گھر صرف 50 فیصد ادائیگی پر ملا۔ اور جب بعد میں یہ امریکا پہنچے تو پھر انھیں ٹیلر پیری نے اپنے لاس اینجلس کا محل چار ماہ تک بالکل مفت رہائش کے لیے فراہم کیا جس کے بعد انھوں نے اب سانتا باربرا میں اپنا مکان خریدا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -