دھونی کی تعریفوں پر ثقلین کو وارننگ مل گئی

دھونی کی تعریفوں پر ثقلین کو وارننگ مل گئی
دھونی کی تعریفوں پر ثقلین کو وارننگ مل گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ میں حال ہی میں ملازمت اختیار کرنے والے سابق ٹیسٹ آف اسپنر ثقلین مشتاق کو تنبیہہ کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمے داریوں کا احساس دلایا گیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سوشل میڈیا پالیسی کو سخت کرتے ہوئے حال ہی میں ملازمت اختیار کر نے والے کوچز کو نئی گائیڈ لائن دی اورکوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے منع کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پالیسی کے خلاف کام کرنے والوں کو ضابطے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے بعد محمد یوسف،فیصل اقبال، باسط علی اور عتیق الزماں کے یو ٹیوب چینل خاموش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور کرکٹ تعلقات کشیدہ ہیں۔

پی سی بی کے ہیڈ آف پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے ہدایات کو نظر انداز کیا اور بھارت کی محبت میں اپنے یو ٹیوب چینل پر ایم ایس دھونی کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کردیئے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ثقلین سمیت ہائی پرفارمنس سنٹر اور نئے کوچزکو پالیسی سے آگاہ کر دیا۔

پالیسی کے مطابق انٹرویوز دینے کے لیے بھی پیشگی اجازت درکار ہو گی۔ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب چینل پر چار روزقبل بیان سامنے آیا تھا۔

مزید :

کھیل -