"شعیب ملک پر واضح کردیا تھا بھارت کیساتھ ہمیشہ۔۔۔" پاکستانی کرکٹر کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ کب شروع ہوا؟ ثانیہ مرزا کھل کر بول پڑیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010میں ہوئی تھی، تاہم یہ جوڑی اب بھی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی شعیب ملک سے ملاقاتوں کا سلسلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں کے دوران شروع ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شعیب ملک پر واضح کرچکی تھیں کہ وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ مخلص رہیں گی۔جس پر شعیب ملک کہتے تھے کہ ان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں بھارت کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔