"شاہد خاقان عباسی نے آئندہ ایسی بات کی تو منہ توڑ دینگے" تحریک انصاف کا وہ وزیر جو اسمبلی اجلاس کے بعد ٹی وی پر بیٹھ کر وارننگ دیتا رہا

"شاہد خاقان عباسی نے آئندہ ایسی بات کی تو منہ توڑ دینگے" تحریک انصاف کا وہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شاہدخاقان عباسی پر برس پڑے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے اسمبلی میں گھٹیا زبان استعمال کی، اسپیکر کو کہا بکواس بند کروکسی نے بات کی تو کہا تمہارا باپ چور ہے ،اسپیکر کی شرافت ہے کہ شاہد خاقان کے منہ پر تھپڑ نہیں مارا ،اگر آئندہ ایسی بات کی تو تمہارامنہ توڑ دینگے ،شاہد خاقان عباسی کو سن کے اسمبلی میں شرم آئی کہ آپ کے ملک کا سابق وزیر اعظم اتنا گھٹیا لیول تک گر سکتا ہے۔
اسمبلی میں اسپیکر کو کہہ رہا ہے تم بکواس کررہے ہو یہ سابقہ وزیر اعظم ہے، کسی نے بات کی تو تمہارا باپ چور ہے مطلب شاہد خاقان عباسی کو کمپلیکس ہے باپ کی پرورش کا کوئی کمپلیکس ہے وزیر اعظم کے لیول پہ آکے اسپیکر کے عہدے کو دیکھو اس کی کرسی کو دیکھو اس کو کہہ رہے ہوں بکواس کررہے ہو ان کی شرافت ہے کہ انہوں نے منہ پہ تھپڑ نہیں مارا، خدا پاک کی قسم ا?ج وزیر اعظم سے بات کرنی ہے۔
اگر یہ بات اب اس نے کسی کو کہی اس کا منہ توڑ دینگے ہم اسمبلی کے اندر ،یہ وزیر اعظم دیکھا نہیں ہے کسی نے اس اسمبلی کے اندر ابھی اس پروگرام میں کہہ رہا ہوں کہ آپ کسی ماں ، بہن ، بیٹی پہ اٹیک کریں گے ہم منہ توڑدینگے۔ ہم اپنے ماں، بہن، بیوی بچوں کے کپڑے اتروانے نہیں آئے۔
غیرت غیرت ہی رہے گی انسان کی یہ بغیرتی ان کو شبہ دیتی ہے جو یہ باتیں کررہے ہیں ہم نے تو آج بھی شاہد خاقان عباسی کی ماں ، بہن یا بیٹے کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کبھی کریں گے لیکن ایسا آد می اگر آپ کے گھر میں گھسے گا تو ہم اس کا منہ بھی توڑیں گے۔