مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان نیب آفس پیش ہو گئے 

مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان نیب آفس پیش ہو گئے 
مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان نیب آفس پیش ہو گئے 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان نیب آفس پیش ہو گئے ۔

 واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو آج طلب کررکھاتھا۔

نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق ضیا الرحمان پرغیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔ ضیا الرحمان افغان کمشنریٹ میں بطور کمشنر تعینات تھے۔ ضیا الرحمان جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -