اسلام آبادہائیکورٹ،ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد 

اسلام آبادہائیکورٹ،ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں فردجرم کےخلاف اپیلوں پرفیصلہ سنادیاگیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس احمد جندران نے محفوظ فیصلہ سنایا،ملزم عنصرفاروق اورافتخاربابرنے منشیات کی دفعہ 9 سی کوچیلنج کیاتھا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کردیں،عدالت نے علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب الدین کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کاحکم دیدیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -