اسلام آباد ہائیکورٹ ،ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کیس کافیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کیس ...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کیس کافیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،وکیل نے کہاکہ نہیں معلوم کہ اب تک ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیا ہوا ؟ دلائل دے دیتا ہوں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ججز تعیناتی کے حوالے سے تمام پوسٹس کےلئے سفارشات جا چکی ہیں۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ درخواست تو بار کی طرف سے آنی چاہیے تھی،کیا بار نے اس سے متعلق کوئی قرارداد منظور کی؟،آپ کو چاہئے بار سے قرارداد منظورکرائیں ،ہم سب نے مل کر بارز کو مضبوط بنانا ہے۔عدالت نے ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -