کمشنر کراچی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کہاں تعینات کر دیا گیا ؟ جانئے 

کمشنر کراچی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کہاں تعینات کر دیا گیا ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری بلدیات تعینات کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کر دیا گیاہے ۔روشن علی شیخ کو نیب نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام کے تحت حراست میں لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -