پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے سٹینڈرڈزطے کرلئے ہیں، فواد چودھری

پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے سٹینڈرڈزطے کرلئے ہیں، فواد چودھری
پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے سٹینڈرڈزطے کرلئے ہیں، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے سٹینڈرڈز طے کر لیے گئے ہیں۔

فواد چودھری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ابتدائی سٹینڈرڈز کابینہ کی منظوری کےلئے پیش کردیں گے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ میرے اندازے سے بہت مشکل کام تھا بہت رکاوٹیں ڈالی گئیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں وہ کر کے رہتا ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -