او اور اے لیول کے طلبا کی شکایات کی دادرسی کیلئے فورم نہ ہونے کیخلاف درخواست ،وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی 

او اور اے لیول کے طلبا کی شکایات کی دادرسی کیلئے فورم نہ ہونے کیخلاف درخواست ...
او اور اے لیول کے طلبا کی شکایات کی دادرسی کیلئے فورم نہ ہونے کیخلاف درخواست ،وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)او اور اے لیول کے طلبا کی شکایات کی دادرسی کیلئے فورم نہ ہونے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے وفاقی حکومت اوروزارت تعلیم کو 3 ستمبر تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق او اور اے لیول کے طلبا کی شکایات کی دادرسی کیلئے فورم نہ ہونے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس شاہد وحید نے انیق کھٹانہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے وفاقی حکومت اوروزارت تعلیم کو 3 ستمبر تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -