عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں، گورنر پنجاب چودھری سرور

عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں، گورنر پنجاب چودھری ...
عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں، گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں، وزیرا عظم عمران خان اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گورنر ہاو¿س میں صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر شخصیات نے گورنر پنجاب محمد سرور سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔

چودھری سرور نے کہا عوام کو ریلیف دینا حکومتی پالیسیوں کا محور ہے، اداروں میں اصلاحات اور میرٹ پر کام کر رہے ہیں، حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، محرم الحرام کے دوران بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے، احتیاطی تدابیر پر سب عمل کر یں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -