یاسر حسین اور اداکارہ حرامانی کا بھارتی گانے پر ایسا ڈانس کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ، ویڈیو وائرل ہو گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار اور ماڈل یاسر حسین نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ اقراءعزیز سے شادی کر لی تھی جس کے باعث وہ ایک لمبے عرصہ تک خبروں میں رہے تاہم اب ان کی حرا مانی کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام اور فیس بک پر ہر طرف یاسر حسین اور حرامانی ہی ہوئی پڑی ہے ،یعنی دونوں کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو تیزی سے وائر ل ہو رہی ہے ۔اداکارہ حرامانی اور یاسر حسین نے ممکنہ طور پر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جو کہ بظاہر یہی دکھائی دے رہاہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ شادی کس کی تھی کیونکہ دونوں ستارے ڈانس کی کافی تیاری کے ساتھ گئے تھے ۔
حرامانی اور یاسر حسین نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ” کبھی خوشی کبھی غم “ کے معروف گانے ” دیکھا تم کو جب سے “ پر ڈانس کیا ، سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی کہیں تعریف کی جارہی ہے تو کہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے ۔
فلم میں یہ گانا اداکار ہرتھیک روشن اور کرینہ کپور پر فلمایا گیا تھا اور بہت زیادہ مشہور ہو اتھا۔ حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں: