سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے : مراد راس 

سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے : مراد راس 
سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے : مراد راس 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے۔

ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، کلاسیں ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا باقی طالبعلم دوسرے روز آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلم گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے جب کہ ٹیچرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہوگا اور ٹیچر 3 دن پہلے کا ٹیسٹ ساتھ لائیں گے۔

وزیر اسکول یجوکیشن کا کہنا تھا کہ ماسک، صابن، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوں گے، محکمہ تعلیم کہاں سے اتنا بل دے گا ؟انہوں نے مزید کہا کہ او لیول پیپرز کی رجسٹریشن کے لیے سکولوں کی انتظامیہ والدین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -