پاکستان ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ، ایک سال میں صرف کتنا تیل حاصل کیا گیا ؟ خبر آ گئی 

پاکستان ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ، ایک سال میں ...
پاکستان ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ، ایک سال میں صرف کتنا تیل حاصل کیا گیا ؟ خبر آ گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان 36 ماہ کیلئے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار تیل کی پیشکش کی تھی۔

دستاویز کے مطابق پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کرسکا، اس سال 9 جولائی کو ادھار تیل کی سہولت کا پہلا سال ختم ہوگیا، رواں مالی سال بھی پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کے ادھار تیل کا خواہش مند ہے۔ادھار تیل کی سہولت کا اعلان نومبر 2018 میں کیا گیا، جولائی 2019 سے پاکستان کے لیے ادھار تیل کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ذرائع کے مطابق ادھار تیل کی سہولت اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے مل رہی تھی۔

مزید :

قومی -