”اظہر آپ بہت اچھا کھیلے“ برائن لارا نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

”اظہر آپ بہت اچھا کھیلے“ برائن لارا نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پل ...
”اظہر آپ بہت اچھا کھیلے“ برائن لارا نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

  

پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری جڑنے والے اظہر علی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر برائن لارا نے کہا کہ اتوار کو جب میں اٹھا تو سوچا ٹیسٹ کرکٹ، کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل)، گالف یا یوئیفا چیمپین شپ دیکھوں، مگر پھر میں نے اظہر علی کی بیٹنگ دیکھنا شروع کی جو ایک ایسا ٹیسٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے جس میں فتح کا کوئی امکان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی نے فواد عالم اور محمد رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں قائم کیں مگر اظہر نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی، میں جانتا تھا کہ سی پی ایل میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز جیت جائیں گے مگر میں نے ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، اظہر آپ بہت اچھا کھیلے۔

مزید :

کھیل -