جاپان میں پبلک ٹوئلٹ ٹرانسپیرنٹ کر دئےے گئے

جاپان میں پبلک ٹوئلٹ ٹرانسپیرنٹ کر دئےے گئے
جاپان میں پبلک ٹوئلٹ ٹرانسپیرنٹ کر دئےے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(آئی این پی)گھر سے باہر پبلک ٹوائلٹ (عوامی بیت الخلا)استعمال کرنا لوگوں کی مجبوری ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسے بیت الخلا کے بارے میں سنا ہے جو کہ ٹرانسپیرنٹ(شفاف)ہو؟جاپان کے شگیرو بین نامی آرکیٹیکٹ نے عوامی بیت الخلا میں گندگی اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے حوالے سے لوگوں کے نظریات بدلنے کے لیے جدید طرز کے بیت الخلا ڈیزائن کیے ہیں جو کہ ٹرانسپیرنٹ (شفاف)ہیں۔

یہ ٹرانسپیرنٹ یعنی شفاف بیت الخلا غیر منافع بخش نپون فانڈیشن کے اقدام کا حصہ ہیں جسے ٹوکیو ٹوائلٹ پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد لوگوں کو بیت الخلا میں جانے سے پہلے ہی اس کے اندر دیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے تاکہ لوگ عوامی بیت الخلا میں جانے سے ہچکچائیں نہیں۔یہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بیت الخلا اسمارٹ گلاس سے بنائے گئے ہیں تاکہ لوگ اسے استعمال کرنے سے پہلے ہی باہر سے دیکھ سکیں کہ یہ صاف ہیں یا نہیں۔جیسے ہی کوئی شخص اس بیت الخلا میں داخل ہوتا ہے اور اسے لاک کرلیتا ہے تو اس کے شیشے فورا(اوپیک)ہوجاتے ہیں یعنی جس سے باہر کے کسی بھی شخص کو اندر کا نظر نہیں آتا۔دوسری جانب جیسے ہی رات ہوجاتی ہے تو ان شفاف بیت الخلا کی خوبصورت روشنیاں جل اٹھتی ہیں جس سے یہ ہر شخص کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔