نواز شریف کی واپسی ،وزیر اعظم کا بیان بھی سامنے آگیا

نواز شریف کی واپسی ،وزیر اعظم کا بیان بھی سامنے آگیا
نواز شریف کی واپسی ،وزیر اعظم کا بیان بھی سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے، نواز شریف کو واپس لانے کے لیے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جائے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے ساتھ ساتھ دیگر امور بھی زیر غور آئے۔کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

قومی -