سعودی عرب کی اہم شخصیت کی شیخ رشید سے ملاقات

سعودی عرب کی اہم شخصیت کی شیخ رشید سے ملاقات
سعودی عرب کی اہم شخصیت کی شیخ رشید سے ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

مزید :

قومی -