شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے  بعد ....عظمی بخاری نےایسی بات کہہ دی کہ فیاض الحسن چوہان بھی تڑپ اٹھیں گے

شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے  بعد ....عظمی بخاری نےایسی بات کہہ دی کہ فیاض ...
شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے  بعد ....عظمی بخاری نےایسی بات کہہ دی کہ فیاض الحسن چوہان بھی تڑپ اٹھیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری  نے کہا  ہے کہ شہباز شریف نے نیازی حکومت کی 2 سال کی نالائقیوں اور نااہلیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان کےبیان پراپنےردِعمل کااظہار کرتے ہوئےعظمی بخاری نےکہاکہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے  بعد خوشامدی وزرا پانی بنا مچھلی جیسے تڑپ رہے ہیں،مہرے، کٹھ پتلیاں اورچابی والےکھلونوں نےدو سال سےقوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ عمران صاحب اگر نوازشریف کرپٹ تھے تو ان کے پاس جدہ چندہ مانگنے کیوں گئے؟ عمران صاحب اگر شہبازشریف کرپٹ تھے تو ان سے نمل یونیورسٹی کی زمین کیوں مانگنے گئے؟ عمران خان وہ سانپ ہے جس سے انکے اپنےبھی محفوظ نہیں رہ سکے۔انہوں نےکہاکہ چوراور کرپٹ کے طعنے دینے والے آج خود رجسٹررڈ چور قرار دیے جاچکے ہیں، عمران صاحب کب تک نواز شریف اورشہبازشریف کےنام پرسیاست کرتےرہیں گے؟قوم آپ کی ڈرامے بازی اوررنگ بازی سےباخوبی آگاہ ہوچکی ہے،فصلی بٹیرے اورموسمی پرندے جھوٹ کی سیاست سے ملک کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے بعد اب سیاسی کارکنوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، ن لیگی کارکن طاہر مغل کو ایف آئی اے نے حکومت کے کہنے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا، بزدل حکمرانوں میں کارکنوں کی تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -