کراچی کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟جانئے

کراچی کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟جانئے
کراچی کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ پی ڈی ایم کو ریلیف کے کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  کراچی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سب سےزیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 125ملی میٹرریکارڈ، گلشن حدید 114،صدرمیں 83 ملی میٹربارش ہوئی، لانڈھی میں 81 اور اولڈ ایریاایئرپورٹ پر79ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسیمات کے مطابق یونیورسٹی روڈپر77.8 ملی میٹربارش ہوئی، ناظم آباد 76.6،سعدی ٹاون میں 70.8ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،جناح ٹرمینل پر 65.8ملی میٹربارش،پی اے بیس مسرورپر 62ملی میٹربارش ریکارڈ  ہوئی جبکہ  نارتھ کراچی میں 49.8 اورسرجانی ٹاون میں 42.8ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ محکمہ موسیمات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔