پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ایشیاءمیں سب کو مات دے دی

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ایشیاءمیں سب کو مات دے دی
پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ایشیاءمیں سب کو مات دے دی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال مارچ کے بعد سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے اور اب بلومبرگ نے اپنی نئی رپورٹ میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو ایشیاءکی سب سے بہترین کارکردگی کی حامل مارکیٹ قرار دے دیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں رواں سال مارچ سے تیزی کا رجحان ہے، جس کی ایک وجہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود میں جارحانہ کمی ہے۔ اس کمی کا مقصد کورونا وائرس کی وباءکے دوران ملکی معیشت کو سنبھالا دینا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی وباءکے دوران شرح سود میں انتہائی جارحانہ انداز میں کمی کی، جس سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیاءکی سب سے ’ہاٹ‘ مارکیٹ بن گئی۔ کراچی سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس نے رواں سال مارچ کے اختتام کے بعد سے 36فیصد ترقی کی ہے جو کہ اس دورانیے میں تمام ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ ہے اور منی منیجرز کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستانی سٹاک مارکیٹ اپنے عروج کو نہیں پہنچی اور یہ مزید ترقی کرے گی۔دبئی کی سرمایہ کاری فرم ایف آئی ایم پارٹنرز کے ریسرچ ہیڈ محمد علی حسین کا کہنا ہے کہ ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ آئندہ 6ماہ میں پاکستان ہمارا سب سے بڑا ایکسپورژر بننے جا رہا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -