شہباز گل نے احسن اقبال کو پاگل قرار دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پرشدید تنقید، کہتے ہیںاحسن اقبال صاحب پاگل ہو گئے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پورے پاکستان سے جیت کر پورے ملک کی واحد قومی جماعت کی قیادت کرتے ہوئے ساری قوم کو اکھٹا کیا ہے اور دوسری طرف آپ ایک صوبے کی جماعت اور آپکا لیڈر جاگ پنجابی جاگ کے نعرے مارنے والا اور آپ باتیں کرتے ہیں انتشار کی۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کل شام شہباز شریف گروپ نے پریس کانفرنس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کی معاشی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا جو کہ کسی بھی صورت درست نہیں۔انہوں نے اپوزیشن اور ن لیگ کے رہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اٹھیں بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے یہ پڑھ لیں انشاءاللہ افاقہ ہوگا