اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کورونا کے نئی ایس او پیز جاری  

اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کورونا کے نئی ایس او پیز ...
اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کورونا کے نئی ایس او پیز جاری  

  

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسفروں  کیلئے کورونا کے نئی ایس او پیز جاری کردیئے ہیں، جس میں کہا گیا طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون پروازوں کیلئے کورونا کے نئی ایس او پیز جاری کردیئے، نئی ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔ سی ایاے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نئی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیویٹ طیاروں پر یکساں لاگو ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت تمام ایئر پورٹس منیجرز کو نئی ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئےکہاگیاہےکہ ایئرلائنز،ایئرکرافٹ آپریٹرز،گرانڈہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز یقینی بنائیں۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کو صرف روانگی لاؤنج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش سپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا لازمی استعمال کریں۔

سی اے اے نے پرواز روانگی سے قبل مسافروں کی فہرست ایئر پورٹس منیجرز کوفراہم کرنا لازمی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے، انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔ طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر بٹھایا جائے، دوران پرواز ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک پہننا بھی لازم ہو گا۔ سول ایوی ایشن  نے پائلٹ، فرسٹ آفیسر،فضائی عملے پربھی دوران پرواز سرجیکل ماسک،دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واش روم استعمال کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن سپرے لازمی کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -