پی سی بی نے تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

پی سی بی نے تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے ...
پی سی بی نے تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روکتے ہوئے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ریجنل ٹیموں کے تمام نئے مقرر کردہ کوچزکو پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کوچز یوٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے اور کسی کو بھی انٹرویو دینے کیلئے بھی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پالیسی کےخلاف کام کرنے والوں کوکارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے یہ فیصلہ گزشتہ دنوں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب پر بیان سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

مزید :

کھیل -