سیاستدان جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں کو مشکل سوال کا جواب مل گیا

سیاستدان جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں کو مشکل سوال کا جواب مل گیا
سیاستدان جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں کو مشکل سوال کا جواب مل گیا

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاستدان جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بالآخر نئی تحقیق میں اس مشکل ترین سوال کا جواب ڈھونڈ نکالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سپین کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں اس بات پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے کہ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور اس کا فائدہ انہیں یہ ہوتا ہے کہ اس سے ان کے دوبارہ الیکشن جیتنے اور اقتدار میں آنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں بارسیلونا کی یونیورسٹیٹ پومپیو فیبرا کے سائنسدانوں نے ایک سکہ لیا اور سیاستدانوں کو اس سکے کو اکیلے میں اچھال کر ٹاس کرنے کو کہا۔ سیاستدانوں کو بتایا گیا تھا کہ اگر سکہ گرنے پر ’ہیڈ‘ آیا تو انہیں کچھ انعام ملے گا تاہم اگر ’ٹیل‘ آئی تو کچھ نہیں لے گا۔ سیاستدانوں نے یہ سکہ اچھالا اور 69فیصد نے بتایا کہ ان کا ’ہیڈ‘ آیا ہے۔ حالانکہ حقیقت میں صرف 50فیصد کا ہیڈ آیا تھا اور باقی سب نے معمولی فائدے کے لیے جھوٹ بول دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سپین کے 816میئرز کو شامل کیا گیا تھا۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جب بھی آپ کسی سیاستدان کو کسی ایسی گیم میں شامل کریں گے جس میں جیتنے میں فائدہ ہو تو وہ جھوٹ بولے گا۔ سیاستدانوں کی اکثریت ایسا ہی کرتی ہے چنانچہ یہ لوگ الیکشن جیتنے اور اقتدار میں آنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ اس میں ان کا فائدہ ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -