”آئندہ 10سال میں ملک کو675 ارب کی بچت ہوگی“

”آئندہ 10سال میں ملک کو675 ارب کی بچت ہوگی“
”آئندہ 10سال میں ملک کو675 ارب کی بچت ہوگی“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی ٹیم کے نجی بجلی گھروںسے مذاکرات کامیاب، آئندہ 7سے10سال میں675 ارب روپے کی بچت ہوگی۔آئی پی پیز سے مذاکرات کیلئے بابر یعقوب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے نجی بجلی گھروں سے مذکرات مکمل کرلئے ہیں اور باہمی مفاہمت کی یاداشتوں پر جلد دستخط کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی بجلی گھروں سے مذاکرات کے نتیجے میں اگلے7 سے 10سال میں675 ارب روپے کی بچت ہوگی اور سرکاری،کوئلے اور گیس سے چلنے والے کارخانوں پر یہ اصول لاگو ہوئے تو 20 سے 25 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی۔مذاکرات کے نتیجے میں نجی بجلی گھروں کامنافع مقامی سرمایہ کاروں کو ڈالرکے بجائے روپے میں اداکیاجائے گا تاہم بیرونی سرمایہ کاروں کامنافع ڈالرمیں ہی ہوگالیکن اس کی شرح 15فیصد سےکم کرکے 12فیصد ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ نیشنل الیکٹرک پاو ریگولیٹری اتھارٹی نجی بجلی گھروں سے 50 ارب روپے کے قریب وصولیاں کرےگا، معاہدے کے تحت حکومت نجی بجلی گھروں کو ادائیگیوں کا طریقہ کار وضع کرےگی اور بجلی گھروں کو خریداری کی مارکیٹ فراہم کرے گی جب کہ مستقبل میں پیٹرول کا غلط استعمال روکنے کے لیے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ بجلی گھروں کوادائیگیاں صلاحیت کی بجائے خریدی جانے والی بجلی پر ہوں گی اوردیر سےادائیگیوں پر 2 ماہ کے لیے سود کی شرح 4.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فی صد ہوگی،نجی بجلی گھروں نےٹیکس چوری یا بے ضابطگی کی تواداروں پر تحقیقات کے لیے کوئی قدغن نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اس ماہ کی31تاریخ کو حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردے گی اور کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی ادارے نجی بجلی گھروں سے باقاعدہ معاہدے کریں گے۔

مزید :

قومی -