ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ بے نتیجہ ختم، انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے جیت لی

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ بے نتیجہ ختم، انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے جیت لی
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ بے نتیجہ ختم، انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے جیت لی

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے اور انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے جیت لی ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ کے پانچویں روز کا کھیل بھی تاخیر سے شروع ہوا اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور میچ بے ڈرا ہو گیا۔ 

تفصیلات کے دی روز باﺅل ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 273 پر آﺅٹ ہونے پر فالو آن کا شکار ہونے والی قومی ٹیم نے چوتھے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث بارش روک دیا گیا۔ پانچویں روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور جلد ہی جیمز اینڈرسن نے اظہر علی کو جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کروا کر ناصرف انگلینڈ کو تیسری کامیابی دلا دی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے باﺅلر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، اظہر علی 31 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ 

پاکستان کی چوتھی وکٹ 172 کے مجموعی سکور پر گری اور اسد شفیق 21 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر متبادل کھلاڑی بریسی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے تاہم بابراعظم کریز پر ڈٹے رہے اور 92 گیندوں پر 63 رنز بنا کر میچ ڈرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بالآخر قومی ٹیم یہ میچ بچانے میں کامیاب ہو گئی البتہ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔ 

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی جیمز اینڈرسن اب تک کے سب سے کامیاب باﺅلر ہیں جنہوں نے 16 اوورز میں 31 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سٹورٹ براڈ اور کپتان جو روٹ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز کا مشکل ترین سکور کیا جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 273 رنز تک ہی محدود رہی اور 6 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر صرف 14 رنز بنائے، کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اظہر علی نے مشکل صورتحال میں 141 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 53 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ 

 11 سال بعد موقع پانے والے فواد عالم بھی صرف 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط کردار بابراعظم بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے، اسد شفیق کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جن کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی، اوپنر شان مسعود 4، عابد علی 1 اور یاسر شاہ 20 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب ثابت ہوئے جنہوں نے 23 اوورز میں محض 56 رنز کے عورض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 2 جبکہ مارک بیس اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزید :

کھیل -