وزیراعظم عمران خان کی بھی پاکستان اور انگلینڈ کے میچ پر بھرپور نظر، تصویر وائرل ہو گئی

وزیراعظم عمران خان کی بھی پاکستان اور انگلینڈ کے میچ پر بھرپور نظر، تصویر ...
وزیراعظم عمران خان کی بھی پاکستان اور انگلینڈ کے میچ پر بھرپور نظر، تصویر وائرل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مصروفیت کے باوجود پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا جس کی تصویر وائرل ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور قومی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں ناقص کارکردگی کے بعد دوسری اننگز میں میچ بچانے کی سرتوڑ کوشش میں مصروف ہے، ایسے میں وزیراعظم عمران خان بھی میچ سے محظوظ ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں اور میچ پر بھی ان کی نظر ہے۔ کھیلوں کے نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس نے بھی وزیراعظم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شکست سے بچنے کیلئے قومی ٹیم کی جدو جہد جاری ہے۔ بارش کے باعث کھیل ایک بار پھر متاثر رہا اور چوتھے روز 56 اوورز ہی کرائے جاسکے۔ تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کا شکار پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر100 رنزبنائے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 210 رنز بنانے ہیں۔

مزید :

کھیل -