ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابات میں کامیابی کے لیے عمران خان والا نعرہ لگا دیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آئندہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کی صورت میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرلیا۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب ہوکر پہلے 10 ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے اور امریکی شہریوں کے لیے 10 لاکھ نئے اور چھوٹے کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے۔ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں ٹیکس کی چھوٹ سمیت امریکا میں روزگار کو محفوظ کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر امریکا سے باہر جاری جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور امریکی فوجیوں کو وطن واپس لائیں گے۔نو مبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی منظور کرلی ہے