جیمز اینڈرسن نے اظہر علی کی وکٹ یادگار بنا لی، شاندار اعزاز حاصل کر لیا

جیمز اینڈرسن نے اظہر علی کی وکٹ یادگار بنا لی، شاندار اعزاز حاصل کر لیا
جیمز اینڈرسن نے اظہر علی کی وکٹ یادگار بنا لی، شاندار اعزاز حاصل کر لیا

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن نے ساﺅتھمپٹن میں جاری پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کو آﺅٹ کر کے حاصل کیا۔ اظہر علی دوسری اننگز میں 103 کے مجموعی سکور پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ پہلی اننگز میں انہوں نے 141 رنز بنائے اور اس طرح جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باﺅلر بن گئے۔ 

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سری لنکا کے مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 800 شکار کئے جبکہ آسٹریلین کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 600 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 273 پر آﺅٹ ہونے پر فالو آن کا شکار ہوئی اور دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے ہیں۔ 

جیمز اینڈرسن نے پہلی اننگز میں انتہائی عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 23 اوورز میں محض 56 رنز دئیے اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دوسری اننگز میں وہ اب تک 2 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -