سندھ میں سیلابی صورتحال،وفاقی وزیر علی زیدی کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ،سندھ حکومت کے خلاف کھل کر بول پڑے

سندھ میں سیلابی صورتحال،وفاقی وزیر علی زیدی کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ،سندھ ...
سندھ میں سیلابی صورتحال،وفاقی وزیر علی زیدی کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ،سندھ حکومت کے خلاف کھل کر بول پڑے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائےبحری امورعلی زیدی نےسندھ میں سیلابی صورتحال پرپیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔علی زیدی نے کہا کہ سب سے درخواست کروں گا کہ مسائل حل کریں، اندرون سندھ میں مسائل ہیں، بدین، ٹھٹھہ، دادو وہاں بھی بارش کے باعث تباہی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالے بند ہوچکے ہیں، کراچی میں پہلے فیز میں نالوں کی صفائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، حیدرآباد میرپورخاص ڈوب چکا ہے ، کراچی  ملک کا اکنامک حب ہے ، کراچی چھینکتا ہے تو پاکستان کو فلو ہوجاتا ہے ، میں سندھ حکومت سے درخواست کروں گا  کہ اپنے علاقوں میں جائیں۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے محمود آباد نالے کا دورہ کیا ، وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن اسمبلی خرم شیر زمان بھی گورنر کے ہمراہ موجود ہیں گورنر نے شہر میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن مدد کی رہائشیوں کو یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -