زمبابوے کیخلاف سیریز ایک ہی مقام پر کروانے کا فیصلہ، کس شہر میں ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

زمبابوے کیخلاف سیریز ایک ہی مقام پر کروانے کا فیصلہ، کس شہر میں ہو گی؟ ...
زمبابوے کیخلاف سیریز ایک ہی مقام پر کروانے کا فیصلہ، کس شہر میں ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ اکتوبر کے دوران ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کافیصلہ کرل یا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس حوالے سے شیڈول طے کرنے میں مصروف ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کی سیریز ایک ہی ویونیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کیلئے لاہور اور راولپنڈی کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیور ماحول کی وجہ سے ایک ہی وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے، مختصر دورانئے کی سیریز لاہور میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز بھی لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میچ لاہور میں ہونے کی وجہ سے سیریز بھی لاہور میں ہونے کی امید ہے جو نومبر میں ہی دورہ زمبابوے کے فوراً بعد کرائے جا سکتے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر دورانئے کی سیریز کیلئے اکتوبر میں پاکستان آئے گی جس دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچزکی سیریز شیڈول ہے تاہم میچز کی تعداد بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ 

مزید :

کھیل -