کیچ آﺅٹ کی اپیل پر امپائر نے کیا فیصلہ دیا؟ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہو گئی

کیچ آﺅٹ کی اپیل پر امپائر نے کیا فیصلہ دیا؟ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہو گئی
کیچ آﺅٹ کی اپیل پر امپائر نے کیا فیصلہ دیا؟ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہو گئی

  

ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ میں ویمنز سپر 50 میچ کے دوران امپائر کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ کی دوسری اننگز میں باﺅلر نے کیچ آؤٹ کی اپیل کی تو امپائر نے فوراً وائڈ بال قرار دیدی جس پر فیلڈنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل پر دباؤ بڑھایا مگر امپائر اپنے فیصلے پر قائم رہے، چند سیکنڈ بعد جب پلیئرز مایوس ہو کر ایک دوسرے کو دیکھنے لگے تو اچانک امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔

امپائر نے وائڈ بال کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کیچ آؤٹ قرار دیدیا جس پر ویمن بیٹسمین حیرت زدہ رہ گئی اور غیر متوقع فیصلے پر وہ ادھر ادھر دیکھتی رہیں۔ آن فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تبدیل کرنے کا یہ کوئی نیا کیس نہیں، اس سے قبل بگ بیش لیگ میں بھی امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تھا۔

مزید :

کھیل -