اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ لائحہ عمل نہ دیا تو ۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت مخالف جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ لائحہ عمل نہ دیا تو ۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت ...
اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ لائحہ عمل نہ دیا تو ۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت مخالف جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ لائحہ عمل نہ دیا تو لوگ اس حکومت سے نجات کے لئے خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، کراچی کےمسائل کےحل کیلئےبھی کچھ نہیں کیاگیا،پاکستان کےسب سےبڑےشہرمیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہاپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ لائحہ عمل نہ دیا تو لوگ اس حکومت سے نجات کے لئے خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت خود ہی کچھ نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا،ایف اے ٹی ایف پر کوئی بھی بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

مزید :

قومی -