فواد چودھری نے یاسمین راشد سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

 فواد چودھری نے یاسمین راشد سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
 فواد چودھری نے یاسمین راشد سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

  

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کا معاملہ، فواد چودھری نے یاسمین راشد سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کااس حوالے سے کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی100بار انکوائری کرالیں، فواد چودھری ڈاکٹر نہیں، ان کیلئے رپورٹ کو سمجھنا مشکل ہوگا۔دوسری جانب فواد چودھری نے یاسمین راشد کے بیان پر جواب میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گائناکالوجسٹ ہیں، میرا نہیں خیال نواز شریف کو کوئی ایسا پرابلم تھا جس کا حل گائنا کالوجسٹ کے پاس ہو لہٰذا یاسمین راشد سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے کیونکہ یہ کابینہ کا فیصلہ تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کرکے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے کے حق میں رائے دی تھی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

مزید :

قومی -