مشکل وقت میں سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:بلاول بھٹو

مشکل وقت میں سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:بلاول بھٹو
مشکل وقت میں سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:بلاول بھٹو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے مشکل وقت میں سندھ کی عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کانہیں ہے۔میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام صوبائی وزراءکو متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بھی امدادی اہلکاروں سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -