سنسناٹی اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

سنسناٹی اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
سنسناٹی اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

  

اوہائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنسناٹی اوپن ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سنسناٹی اوپن ٹینس کے تیسرے راﺅنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، مرے نے اپنے حریف کو 3-6، 6-3 اور 5-7 سے شکست دی۔ 

اگلے مرحلے میں مرے کا مقابلہ مائی لوس رونک سے ہوگا جنہوں نے ڈینیئل ایوانز کو 3-6 اور 5-7 سے زیر کیا۔ ایک اور میچ میں سربیا کے نواک جوکووچ نے لیٹویا کے ریکارڈس بیرنکیس کے خلاف 6-7 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل -