فیاض الحسن چوہان نے فضل الرحمان کو گناہوں پر توبہ کا مشورہ دیدیا

فیاض الحسن چوہان نے فضل الرحمان کو گناہوں پر توبہ کا مشورہ دیدیا
فیاض الحسن چوہان نے فضل الرحمان کو گناہوں پر توبہ کا مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی اپوزیشن پر تنقید،کہتے ہیں کہ پتہ نہیں مولانا فضل الرحمٰن آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ مولانا اگلے تین سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں، منافقت، دھوکہ دہی اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹوں کے آئی جی شہباز شریف نے کل قوم کے سامنے دو بہت بڑے جھوٹ بولے، پہلا جھوٹ یہ کہ انہوں نے نواز شریف کی آٹھ ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی، دوسرا جھوٹ ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی کا مضحکہ خیز پہاڑا تھا۔ دو دونی بتیس اور چار دونی چھتیس کے پہاڑے کی طرح یہ پہاڑا بھی عوام کے سر کے اوپر سے گزر گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ہائیکورٹ سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی۔ یوٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لے رہے ہیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بلاول زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بچپن سے سنا تھا کہ مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، پتہ نہیں مولانا فضل الرحمٰن ان کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے۔ 2023ءمیں بھی کے پی کے کی طرف سے مولانا کو مینڈیٹ دیئے جانے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی۔

مزید :

قومی -