وزیراعظم کوافسوس ہے کہ نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا:شیخ رشید

وزیراعظم کوافسوس ہے کہ نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا:شیخ رشید
وزیراعظم کوافسوس ہے کہ نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا:شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کوکس بات کا افسوس ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی۔ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو افسوس ہے کہ نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا ہے،لوگ ڈیل کے بغیر تو باہر نہیں جاتے،مافیا سے لڑناآسان نہیں ہو تا،نواز شریف کا یکم ستمبر کو کیس ہے وہ کسی بھی طرف جاسکتا ہے،اب دیکھنا یہ ہے عدالت کیس کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے۔نواز شریف جہازپر چڑھ رہے تھے تو عمران خان کو اندازہ ہوا کہ ان کیساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔مجھ سمیت ہرشخص چاہتا ہے کہ ٹی وی پراس کی حاضری لگے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

مزید :

قومی -