کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے :شاہد آفریدی 

کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے :شاہد آفریدی 
کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے :شاہد آفریدی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے۔دل خون کے آنسو روتا ہے ،کے الیکٹرک صبح سے لائٹ نہیں ہے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے لوکل صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں! سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر، ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر، انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں بنا لیں۔ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟ 

مزید :

کھیل -