پاکستان پوسٹ اور ہیلتھ سروسز کے مابین ادویات کی ترسیل کا معاہدہ

  پاکستان پوسٹ اور ہیلتھ سروسز کے مابین ادویات کی ترسیل کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پاکستان پوسٹ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے مابین ڈاک، ادویات ٹیسٹ کِنٹس اور بلڈ سیمپل کی ترسیل کا معاہدہ طے پا گیا۔ ان معاہدوں کے تحت پوسٹ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی دفتری ڈاک کے علاوہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سیمپل،ادویات اور ٹیسٹ کِنٹس کی ترسیل بھی کرے گا۔ان معاہدوں پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل آپریشن شاہد ملک اور ای جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹرسہیل ارشد رانا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل مسعود اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید نے دستخط کیے۔ 

معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب آج پوسٹ ماسٹر جنرل گروپ کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں محکمہ ڈاک اور محکمہ صحت پنجاب افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان معاہدوں پر پوسٹ جنرل پنجاب خواجہ عمران رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا یہ عزم ہے کہ ہم ازاں نرخوں پر کوالٹی سروسز فراہم کر رہے ہیں